كتاب نذرونیاز اور دعا کی قبولیت غیراللہ سے مدد اور نجومیوں کی پیشگوئیاں
الكاتب عبد العزيز بن عبد الله بن باز
تحميل كتاب نذرونیاز اور دعا کی قبولیت غیراللہ سے مدد اور نجومیوں کی پیشگوئیاں pdf غیراللہ سے مدد اور نجومیوں کی پیشگوئیاں : عقیدہ توحید ہی وہ بنیاد ہے جس پر محمد بن عبداللهآپ پر بہترین رحمتیں اور پاکیزہ سلامتی ہوکی دعوت قائم ہے .اوریہ بنیاد حقیقتا تمام رسولوں کی جولان گاہ ہے.اوراس دعوت پر پختہ عزم کا تقاضا مختلف قسم کی بدعات واباطیل سے جنگ ہے .کیونکہ ہرمسلمان کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے دین میں سوچ بچار کرے اور شریعت اسلامیہ کے مطابق اللہ تعالى کی عبادت بجالائے.اس امت کے اسلاف میں سے پہلے مسلمان اپنے دین کے معاملہ میں ہدایت پرتھے. کیونکہ انکے اعمال بلکہ تمام معاملات قرآن کریم اور سنت مطہرہ کے مطابق ہواکرتے تھے.پھرجب مسلمانوں کی اکثریت اپنے عقائد واعمال میں کتاب وسنت کی سیدھی راہ سے ہٹ گئی توانکے عقائد، مذاہب، سیاست اور احکام کے لحاظ سے کئی فرقے بن گئے . اس انحراف کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان میں بدعات، اباطیل،اورشعبدہ بازی کوفروغ حاصل ہوا. جس سے اعدائے اسلام کو اسلام اور مسلمانوں پرطعنہ زنی کی راہ مل گئی.علمائے اسلام اپنی تالیفات میں ان پرانی ارونئی بدعات سے ڈراتے رہے .انہیں اہم تالیفات میں سے شیخ ابن بازرحمہ اللہ کا إقامة البراهين کا یہ رسالہ ہے جودرج ذیل تین رسالوں کے مجموعہ پرمشتمل ہے: 1نبی صلى اللہ علیہ وسلم سے استغاثہ کا حکم 2جنوں اور شیطانوں سے استغاثہ اورانکے لئے نذرونیاز کا حکم 3بدعیہ اور شرکیہ اورادووظائف کو معمول بنانے کا حکم. .
عرض المزيد