كتاب جواہرالایمان شرح اللؤلؤوالمرجان فیمااتفق علیہ الشیخان
الكاتب حافظ عمران ایوب لاهوزى
قراءة كتاب جواہرالایمان شرح اللؤلؤوالمرجان فیمااتفق علیہ الشیخان pdf ائمہ محدثین کے ہاں مسلّم ہے کہ قرآن کریم کے بعد صحیح ترین احادیث وہ ہیں جوصحیح بخاری اورصحیح مسلم دونوں میں موجود ہیں اللہ تعالى رحمت فرمائے علامہ محمد فؤاد عبدالباقی پر جنہوں نے نہایت عرق ریزی سے بخاری ومسلم کی متفقہ احادیث کو اللؤلؤوالمرجان کی صورت میں یکجا کردیا بعد ازاں کتاب کی اسی اہمیت کے پیش نظرسینکڑوں مدارس کے نصاب میں اسے شامل کرلیا گیالیکن چونکہ اس کتاب کی کوئی مستقل شرح نہ تھی اس لئے مدرسین وطلبائے علوم دینیہ کو بعض مقامات پراسکے حل وتفہیم میں مشکل پیش آتی –اسی مشکل کے پیش نظرعصرحاضرکے معروف ریسرچ اسكالر نے اسکی شرح کا بیڑا اٹھایا جوآج بفضل اللہ زیورطباعت سے آراستہ ہوکرآپ کے ہاتھوں میں ہے موصوف نے متن اورشرح کی تمام احادیث کی تخریج کی ہےشرح میں جہاں صحیحین کے علاوہ دیگرکتب کی احادیث نقل کی ہیں وہاں ان پرصحت وضعف کا حکم بھی لگایا ہے تشریح کیلئے زیادہ تر فتح الباری اور شرح النووى کو ہی پیش نظررکھا ہےشرح میں طوالت سے بچتے ہوئے اختصاراورجامعیت کو ملحوظ رکھا ہے ہرحدیث کے بعد مشکل الفاظ کے معانی وفوائد بھی قلم بندکئے ہیں بطورخاص ہرمقام پرتعصب سے بالاترہوکرکسی خاص فقہی مکتبہ فکرکے بجائے محض دین اسلام کی ہی ترجمانی کی ہے یوں سرورِعالم کے سنہری فرامین پرمشتمل قیمتی ہیرے اورجواہرات کی چمک دوچند ہوگئی ہے،جوطلبائے علوم دینیہ اوراساتذہ کرام کے علاوہ عام لوگوں کے دلوں کو بھی الكتبِایمان سے مالكتبکرنے کیلئے نہایت اہمیت وافادیت کی حامل ہے دعا ہے کہ اللہ تعالى اس مفید شرح کوسب کیلئے ذریعہ ہدایت بنائے – آمین! .
عرض المزيد