تحميل كتاب محرمات حرام اشیاء وامور pdf قارئین کرام! ضُعفِ ایمان ، بُعد از اسلام ، تقلید مغرب، بے خدا تہذیبِ فرنگ اور شُتربے مہار میڈیا کی یلغار کے نتیجے میں مسلم معاشرے میں بھی ایسےبکثرت امور وافعال اور اشیاء واعمال نہ صرف رائج بلکہ جڑیں پکڑچکے ہیں ،جو نہ صرف ناجائز وممنوع یا مکروہ کہے جانے کے لائق ہیں، بلکہ وہ صریحاً حرام ہیں ۔اور لوگوں کی انکے بارے میں لاپرواہی کا یہ عالَم ہے کہ انتہائی لا ابالی پن سے بے محابا ان کا ارتکاب کیا جاتا ہے ،جیسے کہ وہ معمولی صغیرہ یا ہلکے پھلکے گناہ بھی نہیں ،بلکہ مباحات ہوں ، جبکہ وہ حرام وکبیرہ اور انتہائی خطرناک ومہلک ہیں۔ ان ہلاکت خیز گناہوں کی ایک معتد بہ تعداد کا تذکرہ معروف اسلامی اسکالر شیخ محمد بن صالح المنجدحفظه الله نے اپنی مختصر مگرجامع ومانع کتاب محرَّمات استهان بها الناس يجب الحذر منها میں اپنے مخصوص علمی اور بڑے دردمندانہ انداز سے کیا ہے۔ کتاب کی افادیت کے پیش نظر اسے اردوزبان میں منتقلی کا کام محترمہ شکیلہ قمرحفظہا اللہ نے سر انجام دیا ہے،اور نظرثانی ،تنقیح وتہذیب اورمفید حواشی وتعلیق سے اسےابوعدنان محمد منیرقمر –حفظہ اللہ نے زینت بخشا ہے۔ .
عرض المزيدفي حالة وجود أي مشكلة تخص الكتاب برجاء إبلاغنا
من خلال او من خلال