تحميل كتاب مصباح اللغات مکمّل عربی اُردو ڈکشنری pdf نبذه عن الكتاب: پچاس ہزار سے زیادہ عربی الفاظ کا بہترین مجموعہ ہے جس کو رحمہ اللہ نے بعض بزرگوں اور طلباء کی شدید خواہش پر المنجد کی طرز پر ترتیب دیا ہےاس ڈکشنری کی ترتیب میں بقول مصنف تاج العروس ، جمہرۃ اللغۃ، أقرب الموارد، قاموس کتاب الأفعال، تاج اللغات، مفردات ِ امام راغب، مجمع البحار، النھایۃ لابن أثیر،منتہی الارب ، المنجد، الصراح جیسی اہم کتابیں پیش نظر رہی ہیں۔ مذکورہ فقرہ سے جو تأثر ملتا ہے وہ یہ کہ مصباح اللغات مولانا کی ایسی مرتب کردہ کتاب ہے جس کو مستقل بالذات معجم کی حیثیت حاصل ہے اور مآخذ کے طور پر لغت کی بہت سی مشہور قدیم کتابوں کے ساتھ المنجد بھی پیش نظر رہی ہے جبکہ مولانا عمید الزماں قاسمی کیرانوی کے بقول حقیقت یہ ہے کہ مصباح اللغات اصلا تو اسی مشہور ومتداول معجم المنجد کا ترجمہ ہی ہے، تاہم یہ صحیح ہے کہ اس میں جستہ جستہ بعض جگہوں پر کچھ الفاظ دوسرے مآخذ سے بھی بڑھادئے گئے ہیں۔ بہر حال مولانا بلياوی مرحوم نے ایک ایسے وقت میں جبکہ پہلے سے کوئی معتد بہ عربی اردو لغت موجود نہ تھی ، یہ عظیم کارنامہ کس قدر جانکاہ محنت سے انجام دیا ہوگا اس کا کچھ اندازہ اس دشت کی سیاحی کرنے والے ہی کرسکتے ہیں۔ .
عرض المزيدفي حالة وجود أي مشكلة تخص الكتاب برجاء إبلاغنا
من خلال او من خلال